• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ہائوسنگ کیس، نیب والو!ٹھیک طریقے سے کام کرو، سپریم کورٹ کی تنبیہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کو تنبیہ کی کہ نیب والو ٹھیک طریقے سے کام کرو، یہ اہم کیس ہے۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے شریک ملزمان منیر ضیاء اور امتیاز حیدر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخوا ستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا یہ مقدمہ اصل میں کیا ہے جس پر نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ٹھیکہ کسی اور کمپنی کو ملنا تھا لیکن کاسا نامی کمپنی کو دیدیا گیا۔

تازہ ترین