• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے ،پنجاب کے مابین چلنے والی کمرشل گاڑیاں قوانین سے بے نیاز

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مابین چلنے والی بیشتر لوڈر گاڑیاں کمرشل گزرگاہ پیرودھائی موڑ اور روات ٹی کراس چوک سے اسلام آباد ایکسپریس اور آئی جے پی روڈ استعمال کرتی ہیں۔ ان گاڑیوں کو وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں سے گزارنے میں ٹریفک پولیس ناکام نظر آتی ہے۔ ہزاروں من وزن لیکر جانیوالے ڈرائیور تمام ٹریفک قوانین توڑتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آئی ٹی پی افسروں کو بڑی بڑی گاڑیاں مل گئی ہیں مگر نفری نہ ہونے کا بہانہ اب بھی موجود ہے۔ یاد رہے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک لین اینڈ لائن مہم کا دوسرا ہفتہ شروع ہو چکاہے۔
تازہ ترین