• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلیانوالہ باغ واقعہ پر کرس ولیم سن ایم پی قرارداد پیش کریں گے

لیڈز(پ ر) سائوتھ ایشین پیپلز فورم یو کے کی پریس ریلیز کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں جلیانوالہ باغ واقعہ پر بحث اور قرارداد کی حمایت کے لئے49ممبران پارلیمنٹ نے حصہ لینے کی یقین دہانی کرادی،یہ بات عوامی ورکرز پارٹی کے پرویز فتح،انڈین لیفٹ فرنٹ کی جے کے وینس اور لیبر ایم پی کریس ولیم سن نےایک اجلاس میں کی ۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لیبر ایم پی جلیانوالہ باغ واقعہ کے حوالے سے قراد داد پیش کریں گے جس میں برطانیہ سے اس واقعہ پر معافی مانگنےکا مطالبہ کیا جائے گا عوامی ورکرز پارٹی نے2019کو جلیانوالہ باغ واقعہ کے سو سال مکمل ہونے پر برطانیہ بھر میں تقریبات منانے کافیصلہ کیا ہےاور سوسالہ تقریبات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔اس تاریخی دن کی مرکزی تقریب 13اپریل کو برمنگھم میں منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں 1919ء میں ہزاروں پرامن شہریوں کو وحشیانہ فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ جلیانوالہ باغ کی تقریبات کے لئے قائم کمیٹی کی دستخطی مہم میں 18ہزار سے زائد برطانوی شہریوں نے دستخط کردیئے ہیں جس میں برطانوی حکومت سے واقعہ پر ریاستی معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 13اپریل 1919ء کو امرتسر میں ہونے والی اس سامراجی درندگی میں برطانوی افواج کے سپاہیوں نے جرنل ڈائر کے حکم پر اس وقت فائرنگ شروع کردی تھی جب وہ ایک پرامن اجتماع کے لئے اکٹھے ہوئے تھے۔ اس واقعے میں ہزاروں پرامن شہریوں کو لقمہ اجل بنا دیا گیا جن میں عورتیں، بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے۔ امرتسر ہسپتال کے سرجن کے مطابق1526لاشیں اس ہسپتال سے ورثہ کے حوالے کی گئیں۔ اس لئے برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کی ایک بڑی تعداد اس بات پر اتفاق کررہی ہے کہ حکومت اس واقعہ کی معافی مانگے اور کالونیل ہسٹری کو تعلیمی اداروں میں نصاب کے طور پر پڑھا جائے۔
تازہ ترین