• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغمبر آخر الزماں محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کے موقع پر عالم اسلام کو میرواعظ کی مبارکباد

کراچی(جاوید رشید)متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر اعلیٰ و حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے پیغمبر آخر الزماں محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں عالم اسلام کو بالعموم اور مسلمانان جموں وکشمیر کو بالخصوص دلی مبارکباد اور تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضرت رحمۃ للعالمین ﷺ کی ولادت و بعثت درحقیقت عقیدہ ،فکر ذہن اور تہذیب و تمدن کا ایک خوشگوار انقلاب تھا جس نے مثبت انداز میں انسانی کائنات کی نہ صرف کایابلکہ تقدیرپلٹ کررکھ دی اور دنیا کاایک سدا بہار انقلاب سے نہ صرف جغرافیہ بدل دیا بلکہ تاریخ بدل کر ایک نئے اور منفرد تہذیب اور تمدن کی بنیاد ڈالی۔

تازہ ترین