• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ ربیع الاول ، ہاشو گروپ کے ملک بھر میں ہوٹلز پر چراغاں ، محافل میلاد کا اہتمام

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ماہ ربیع الاول میںنبی آخر الزمان حضرت محمدؐکی آمد کی خوشی میں ہاشو گروپ نے ملک بھر میں اپنے ہوٹلز پر چراغاں کیا ہے،مظفر آباد ، گوادرمیں پی سی ہوٹلز ، میریٹ ہوٹل اسلام آباد سمیت دیگر ہوٹلز کی عمارتوں کو روشنیوں سے جگمگایا گیا ہے ،علاوہ ازیں پورے ماہ ربیع الاول میں ہاشو گروپ کے تمام ہوٹلز میں محافل میلاد اور حضور ؐکی سیرت ، اسوہ حسنہ اور تعلیمات پر اظہار خیال کے لیے مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ہزاروں ملازمین شریک ہوں گے ، ہاشو گروپ کے چیف آپریشنز آفیسر حسیب گردیزی نے کہا ہے کہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کیلئے عظیم مہینہ ہے ، ہوٹلز میں محفل میلاد اور نعت کے مقابلے منعقد ہونگے ، تمام ملازمین کو شرکت پر بھر پور سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
تازہ ترین