• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ٹریک پر بیٹھے4افراد ٹرین کی زدمیں آکرجاں بحق

ملتان(نمائندہ جنگ) ریلوے ٹریک پر چلتے 4افراد کو ٹرین نے کچل دیا تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں واقع تغلق ٹاؤن پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانیوالی کراچی ایکسپریس کی زد میں آکر چار افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے تین موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک نشتر لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا مرنے والے علی ،حمیراوروہاب سورج میانی کے رہائشی تھےجو عیدمیلاد کے سلسلے میں تقریب میں شرکت کیلیے فیضان مدینہ آئے تھے۔تقریب کے دوران نوجوان ریلوے لائن پر بیٹھےتھے کہ ٹرین کی زد میں آ گئے تین افراد کے جسم کے ٹکڑے ہو گئے ایک لاش ٹکڑے ہونے سے بچ گئی ہے جو کہ نشتر کے سرد خانے میں ہے جبکہ پولیس کو ان کے کپڑوں سے تاحال شناخت کی کوئی چیز نہ مل سکی ہے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تحقیقات جاری ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ متوفی علی اورحمیر ریلوے لائن پر چہل قدمی کر رہے تھے اور موبائل فون سن رہے تھے،اس دوران ٹرین آگئی۔ جان بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کی عمریں بیس سال سے پچیس سال کے درمیان ہیں ۔ 
تازہ ترین