• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال کی تمام ضروریات کوترجیح بنیادوں پرپورا کرینگے،یاسمین راشد

لاہور( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ، امیر الدین میڈیکل کالج کے کیمپس و ہاسٹلز او ر جنرل ہسپتال کی رہائشی کالونی و دیگر ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پوراکرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ ان سے وابستہ افراد کو بہتر سے بہتر ماحول میسر ہو سکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں ایل جی ایچ کے اچانک دورے کے موقع پر انہوں نے شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں سے بات چیت کی۔ جس پر انہیں اطمینان بخش رپورٹ دی گئی ، اسی دوران پرنسپل پروفیسر محمد طیب اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمودصلاح الدین بھی پہنچ گئے اور انہوں نے صوبائی وزیر صحت کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے دورے کے موقع پر شعبہ حادثات میں مریضوں اور اُن کے لواحقین کی آمد ورفت جاری رکھنے پر ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر رانا محمد شفیق کو شاباش دی۔ پرنسپل اور ایم ایس کو ادارے کا معیار اسی طرح برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔مزیدبرآں وزیر صحت نے غذائی کمی کا شکار بچوں کے2 بحالی مراکز کا افتتاح کردیاہے۔ یہ سٹیبلائزیشن سنٹر کاہنہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال میں قائم کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین