• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور کے 29ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے

پشاور (خبر نگار خصوصی ) جامعہ پشاور کی جانب سے اپنے کلاس تھری اور کلاس فور ملازمین کیلئے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے سلسلے میں قرعہ انداز ی کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قرعہ انداز ی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق کلاس تھری کیٹگری سے فدا گل، حنا گل ، عبید اللہ، مہربان شاہ، عائشہ، سراج الدین، آدم خان، سید خالد شاہ اور وقار جبکہ کلاس فور کیٹگری سے طلامحمد، اکرام اللہ، مشتاق خان، نور علی، محمد یوسف، اورنگزیب، احسان اللہ، لال نواب، زاہد حسین، اعجاز اللہ، رحمان الدین، احمد علی، نیک عمل شاہ، لونگ ضمیر، تازہ گل، ندیم، عابد علی شاہ، محمد یوسف ، لال خان اور مختیار اللہ منتخب کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین