• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبیدالله خان نے انگریزی لسانیات میں ڈاکٹریٹ کرلی

اسلام آباد( جنگ نیوز) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد نے عبیداللہ خان کو انگریزی لسانیات میں ڈاکٹریٹ کا حقدار قراردیا ہے اور اس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان" انگریزی جُملے کی شعوری تشکیل میں سماجی حیثیت کا اثر، انگریزی بطور غیر ملکی زبان کے پاکستانی طلبا کا ایک مطالعہ تھاجو انہوں نے فاطمہ جناح یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ عبیداللہ خان ایک غیر ملکی یونیورسٹی میں انگریزی کے استاد ہیں۔
تازہ ترین