• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’رحمت اللعالمین ﷺ نے صلہ رحمی کا درس دیا‘‘

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صلہ رحمی کا درس دیا ہے۔

دو روزہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے موقع پرصدرمملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ناموں کی مناسبت کی سنت کو قائم رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہرلمحہ رحم کرنے والی تھی، آپ ﷺ کی سیرت پر عمل سے ہی انا کا خاتمہ ممکن ہے۔

صدرعارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ صراط مستقیم ہم سب کا مقصد ہے،ناموس رسالتﷺ پر ہم سب جان دینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زبان پر قابو رکھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، پاکستان کی سڑکوں پر جو دیکھا ہے اس سے افسوس ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں شروع ہونے  والی دو روزہ رحمت اللعالمین کانفرنس کے پہلے دن وزیر اعظم عمران خان نے شرکاء سے خطاب کیا تھا۔

تازہ ترین