• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسکاری بابوجی کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج


بالی ووڈ میں’سنسکاری بابوجی‘ کے نام سے مشہور اداکار آلوک ناتھ کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز اور مصنفہ ’ونتا نندا‘ کی جانب سے ایک ماہ قبل اداکارپر الزام عائد کیا تھا کہ الوک ناتھ نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر آلوک ناتھ نے مصنفہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا اور ساتھ ہی ان سے تحریری معافی نامے کا بھی مطالبہ کیاتھا۔

اس سے قبل آلوک ناتھ نے ممبئی کی سیشن عدالت میں ونتا نندا کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں گزارش کی گئی تھی کہ عدالت ونتا کو ان کے خلاف انٹرویوز دینے اور بات نہ کرنے کا حکم دے۔ آلوک ناتھ کے وکیل ایڈوکیٹ اشوک ساراؤگی کا کہنا تھا کہ ونتا نندا اسکرین رائٹر ہیں، وہ ریپ کا شکار ہونے کی کہانیاں بنارہی ہیں، وہ ان کے مؤکل آلوک ناتھ پر صرف پیسوں اورشہرت حاصل کرنے کے لیے الزام لگارہی ہیں۔

تاہم گزشتہ روزبھارتی پولیس نے اداکار الوک ناتھ کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اداکار نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے فلم ساز ونتا نندانے گزشتہماہ یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکار الوک ناتھ نے اُنہیں19 سال قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ دونوں فنکار 90 کی دہائی کے مشہور بھارتی شو’ تارا‘ میں ایک ساتھ کام کررہے تھے، جس دوران الوک ناتھ نے ونتا نندا کو اُن ہی کے گھر پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اس حوالے سے مصنفہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پربھی پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نےاداکار کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے انڈسٹری میں سب سے زیادہ سنسکاری شخص کے طور پرجانے جاتے ہیں، اُن کی اہلیہ نندا کی بہت اچھی دوست بھی رہ چکی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ 19 سال سےمی ٹو جیسی کسی مہم کی تلاش میں تھیں اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ یہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو منظر عام پر لانے کا درست وقت ہے۔

تازہ ترین