• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پریانکا، نک نے بھی دو شادیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا

بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور امریکی پاپ گلوکار نک جونس نے بھی دپیکا اور رنویر کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دو شادیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس رواں سال دسمبر میں بھارت کے شہر جودھ پور کے تاریخی مقام ’امید بھون‘ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں ،اسی حوالے سے ایک اور نئی خبر سامنے آئی ہے کہ بلکل دپیکا اور رنویر کی طرح ان دونوں نے بھی دو شادیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پریانکا، نک نے بھی دو شادیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا
جودھ پور کا تاریخی مقام ’امید بھون‘ پیلس، جہاں پریانکا نک شادی کریں گے

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا 2 دسمبر کو ’ہندو‘ رسم و رواج کے مطابق شادی کرے گا اور اگلے دن ہی یعنی 3 دسمبر کو ان کی شادی ’عیسائی‘ رسم و رواج کے تحت ہوگی جبکہ دونوں شادیاں ایک ہی مقام پر منعقد کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا میں گردش خبروں کے مطابق نک جونس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دو روز میں بھارت پہنچ جائیں گے، جس کے بعد ان کے سنگیت کی تقریب کے لیے ریہرسلز 28 نومبر سے شروع کی جائیں گی۔ تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بالی ووڈ کوریوگرافر’گنیش ہیج‘ نک جونس اور ان کے گھر والوں کو بھارتی ڈانس بھی سیکھائیں گے۔

فیشن ہیروئن پریانکا آج کل پیرس میں موجود ہیں جہاں ان کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسی حوالے سے انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا ہے۔


اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور پوسٹ بھی انسٹا گرام پر جاری کیا ہے جس میں پریانکا کے ساتھ ان کی والدہ اور دیگر لوگ موجود ہیں، اس پوسٹ سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ پیرس میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کافی انجوائے کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا اور نک کی شادی میں برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل شرکت نہیں کریں گے جبکہ ہالی ووڈ سے کئی نامور فنکاروں کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین