• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کروڑوں لٹر غیر معیاری ڈیزل لانے کی کوشش ناکام

ملک میں5 کروڑ لٹر سے زائد غیر معیاری ڈیزل لانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پورٹ قاسم حکام کے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے منگوائے گئے جہاز کا ڈیزل غیر معیاری نکلا جبکہ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ منگوائے گئے ڈیزل کی کثافت، رنگ اور فلیش پوائنٹ معیار کے مطابق نہیں تھے۔

پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ زیفیروس جہاز پاکستانی سمندری حدود سے نکال دیا گیا ہے۔

کلکٹرکسٹمز پورٹ قاسم چودھری جاوید نے بھی زیفیروس جہاز کا مال غیرمعیاری ہونے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہےکہ جہاز سے ڈیزل نجی کمپنی منگوا رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہاز تقریباً ایک ہفتہ پورٹ کے باہر کھڑا رہا۔

تازہ ترین