• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سجدے کی حالت میں زمین پر اعضاء رکھنے کی ترتیب

سوال :- نمازکی حالت میں سجدےمیں جاتے ہوئے زمین پر پہلے ناک رکھنی چاہیے یا پیشانی۔ میں پہلے ناک، پھر پیشانی رکھتی ہوں، جب کہ میری دوست ہمیشہ سجدے میں پہلے پیشانی، پھر ناک رکھتی ہے، اس بارے میں کیا حکم ہے؟ (حنا رفیق، لاہور)

جواب :- آپ کا عمل زیادہ درست ہے۔قاعدہ یہ ہے کہ سجدے میں جاتے وقت جو اعضاء زمین کے زیادہ قریب ہیں ، انہیں پہلے زمین پررکھنا چاہیے، اس لحاظ سے پہلے ناک اورپھر پیشانی رکھنی چاہیے۔ سجدے سے اٹھتے وقت اس کا برعکس کرنا چاہیے ،یعنی جو عضو پہلے رکھا تھا ،اسے آخر میں اٹھانا چاہیے ،یعنی پہلے پیشانی ،پھر ناک، پھرہاتھ اورپھر گھٹنے۔ (شرح العنایہ علیٰ ہامش فتح القدیر 1/303 )

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین