• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان اور روس کی باہمی بحری مشقوں’عریبین مون سون‘ کا شمالی بحرہ عرب میں انعقاد کیا گیا ہے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روسی بحریہ کے دو جہازوں نےکراچی بندرگاہ کا دورہ اور مشقوں میں شمولیت اختیار کی۔کراچی آمد پر روسی جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا -

دورے کے دوران روسی بحریہ کے آفیسرز نےپاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کی اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

شمالی بحیرہ عرب میں منعقدہ مشقوں میں پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے جہازوں نے جنگی آپریشنز میں حصہ لیا۔

مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

روسی بحری جہازوں کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی حال ہی میں روس کا دورہ کر چکے ہیں۔

تازہ ترین