• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کرتار پور کا پاکستان میں ہونا کانگریس کی بڑی غلطی تھی‘

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 1947 میں تقسیم ہند کے وقت کرتار پور کو پاکستان کے  حوالے کرنا کانگریس کی بہت بڑی غلطی قرار دے دیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی انتخابی ریلی میں حزب مخالف جماعت کانگریس کوزیرکرنے کیلئے نیا نکتہ نکال لائے اور کہا 1947میں کانگریس رہنماوں کی وجہ سے کرتارپور پاکستان کےحصے میں چلاگیا

انہوں نے مزید کہا کہ میری قسمت میں کانگریس کی 70 سال پر محیط غلطیوں کوٹھیک کرنا لکھا تھا، کرتار پور راہداری جیسا مقدّس کام میری قسمت میں لکھا تھا، ہمیں کانگریس سے سوال کرنا چاہئے کہ انہوں نے کرتار پور پاکستان کیوں جانے دیا۔کیا کانگریس نے ذرا بھی اس بات پر توجہ دی کہ یہ گردوارا بھارت سے صرف تین کلومیٹر کی دوری پر ہے اور اسے بھارت سے الگ کر دیا۔

کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ تقریب میں بھارتی وزیر ہرسمرت کور، ایچ ایس پوری، نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہیں۔ کرتارپور کوریڈور فیز 1 میں ساڑھے 4 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی اور بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی بنایا جائے گا، جبکہ دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل اور پارکنگ ایریا بھی بنے گا۔ دوسرے فیز میں ہوٹل اور گردوارہ کرتار صاحب کی توسیع کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بابا نانک کا فلسفہ جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں، خون خرابہ بند ہونا چاہیے، امن آنا چاہیے، بہت خون خرابہ ہوگیا اور بہت نقصان ہوگیا۔ واضح رہے کہ کرتارپور میں اس مقام پر بابا گرونانک صاحب نے زندگی کے آخری 18 سال گزارے ۔انھوں نے سکھوں کے دوسرے گرو کے طور پر اپنا جانشین مقرر کیا اور یہیں بابا گرو نانک کا انتقال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کانگریس سے یہ بھی پوچھنا چاہیے کہ ان 70 سالوں میں انہوں نے کرتار پور راہداری کیوں نہیں کھلوائی۔

مودی نےکہا کہ اس بات کا جواب یہ ہے کہ کانگریس نے سکھ کمیونٹی کے لئے بابا گرونانک کی اہمیت کو جانا ہی نہیں تھا۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ اس راہداری کے قیام کا مقصد بھارت کے سرحدی علاقے ڈیرہ بابا نانک سے پاکستان میں موجود گوردوارا کرتار پور صاحب کا صاف دیدار ممکن بنانا ہے۔

تازہ ترین