• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی، فائرنگ سے ٹریفک اہلکارزخمی،جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شرافی گوٹھ میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو نے والے ملزمان نے روکنے پر ٹریفک پولیس افسر کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ،پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا،تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی مرتضی ٰچورنگی کے قریب 2مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو نے لگے ،اس دوران قریب موجود ٹریفک پولیس افسر نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے افسر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں افسر شدید زخمی ہو گیا ،قریب موجود پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ زخمی افسر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی شناخت 50سالہ نثار کے نام سے کی گئی جو ٹریفک پولیس میں سب انسپکٹر تعینات ہے اور اس کے پیٹ میں گولی لگی ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جاں بحق ہو گیا اور اس کی شناخت فیض کے نام سے کی گئی ،جبکہ ملزم کو لٹنے والے شہری نے شناخت کر لیا ہے۔
تازہ ترین