• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی کوچ حبیب البشر انتظامات اور مہمان نوازی سے خوش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ایشین سطح کے ٹورنامنٹ سے غیر ملکی ٹیموں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، کوشش ہے کہ آئندہ سال ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےکوچ اور سابق ٹیسٹ اوپنر حبیب البشر کا کہنا ہے کہ 2003 میں جب کراچی آیا تھا تو ہر جگہ جاسکتا تھا اب نقل و حرکت محدود ہے لیکن میزبانی ویسی ہی ہے۔ ہمیں بہت اچھی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ امید ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی جلد پاکستان آئے گی۔

تازہ ترین