• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے استاد بڑے غلام علی خان آج ”خبرناک“ میں سُر بکھیریں گے!!

کراچی (جنگ نیوز) بھارت سے آئے استاد بڑے غلام علی خان کے پوتے استاد رضا علی خان اور ڈمی یوسف رضا گیلانی جمعہ کو”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے استاد رضا علی خان نے بتایا کہ بڑے غلام علی خان نے کباڑ کی چیزوں سے سُرمنڈل ایجاد کیاتھا۔ اونچے راگوں میں خان صاحبان کا چہرہ کیوں نہیں کھنچتا؟۔رضا خان نے یہ معمہ بھی حل کر دیا۔ پروگرام کے دوران یہ انکشاف بھی ہوگا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی فلم ”مغل اعظم“ کیلئے خان صاحب نے کیوں گیت گایا۔ ”خبرناک“ میں رضا خان نے ”یاد پیا کی آئے اور جو ہم میں تم میں قرار تھا“ گیت گا کر سُربکھیر دیئے ۔ دوسری طرف (ڈمی) یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم کریلے کا بہت ادب کرتے ہیں، کریلے گوشت ہماری مار ہے۔ ایک سیگمنٹ میں ڈمی لتا منگیشکر نے غلط سر لگایا تو خاں صاحب نے اُسے لائن حاضر کردیا۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ میں ”مریضوں کے مسیحا عشق میں مشغول“ کے موضوع پر بھی گفتگو ہوگی۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں دلچسپ شو رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین