• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا ،انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی ویڈیوز کیخلاف ایف آئی اے کا ایکشن

کراچی(ٹی وی رپورٹ )جیونیوز کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز کی فروخت کے شرمناک عمل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ شامل کی گئی، اس پر گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم کے ہیڈکیپٹن (ر)محمد شعیب نے کہاکہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر موجود غیر اخلاقی ویڈیوز اور گروپس کے خلاف تحقیقات کرکے ایکشن لے رہے ہیں،دو طرح کے کرمنلز ہیں ایک جو پاکستان میں یہ کام کر رہے ہیں دوسرے بین الاقوامی گروہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ایک رپورٹ پیش کی گئی ، اعداد و شمار کے مطابق 50 ہزار خواتین اپنے گھروالوں کے ہاتھوں موت کا شکار بنیں ،خواتین کے قتل میں ایشیا پہلے ، افریقا دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے ۔71کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اکرم شہید کو 46 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا گیا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ پر بات چیت کی گئی جبکہ پروگرام میں نجی تنظیم ساحل کے ڈائریکٹر ممتاز گوہر،پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری،وزیر اطلاعات بلوچستان ظہور بلیدی اور سابق کرکٹر سکندر بخت شریک تھے۔کیپٹن (ر)محمد شعیب نے مزیدکہاکہ سوشل میڈیا پر موجودگروپ بھی سائبر کرائم میں رپورٹ ہوا ، جس میں پاکستانی اور بیرون ملک سے ممبر ز موجود ہیں ، انٹرنیشنل گروہ کے ایک ممبر کے پاس سے 34 ویڈیوز برآمد ہوئیں ،جس میں ضروری نہیں کہ تمام بچے پاکستانی ہوں ، ایسے واقعات شرم اور بد نامی کے ڈر سے رپورٹ نہ ہونا تحقیقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، سائبر کرائم سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر موجود غیر اخلاقی ویڈیوز اور گروپس کے خلاف خود تحقیقات کرتے ہوئے ایکشن لے رہا ہے ساتھ ہی انفرادی طور پر والدین کی جانب سے درج کرائے جانے والے واقعات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔سائبر کرائم میں بچوں سے زیادتی اور بد فعلی سے متعلق رپورٹ درج کرانے کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے ،متاثرین 9911پر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں ۔ 71کی جنگ میں مادر وطن کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اکرم شہید کا 46 واں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ، مشرقی پاکستان میں ہلی کے محاذپر مسلسل 5 دن اور 5 راتیں جنگ لڑنے پر ’’ہیرو آف ہلی‘‘ سے شہرت ملی،میجر اکرم شہید کو سب سے برا فوجی اعزاز نشان حیدر سے نواز ا گیا ۔ممتاز غزل گائیک استاد غلام علی کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔
تازہ ترین