• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوہامارکیٹ کے تاجروں کااحتجاجی مظاہرہ

لاہور(اکنامک رپورٹر)صدرلوہا مارکیٹ کی گرفتاری کیخلاف لوہا مارکیٹ کے تاجروں گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بادامی باغ روڈ بلاک کردیااور مطالبہ کیا کہ لوہا مارکیٹ بادامی باغ کے صدر کیخلاف مقدمہ فوری ختم کیا جائے،مظاہرین کے مطابق پولیس نے گزشتہ رات یونین تنازع حل کرانے پرصدرلوہا مارکیٹ کیخلاف مقدمہ درج کیا تھاجبکہ صدرلوہا مارکیٹ کی گرفتاری کیخلاف تاجروں نے گزشتہ روز دکانیں احتجاجا بند رکھیں صدرانجمن تاجران لاہورمجاہد مقصود بٹ نے صدرلوہا مارکیٹ کی گرفتاری کی مذمت کی ۔
تازہ ترین