• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میںہر سال پانچ لاکھ افرا د ٹی بی کا شکار ہونے لگے

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) پاکستان میں ہر سال پانچ لاکھ افرا د ٹی بی کا شکار ہوتے ہیں اور ایک لاکھ 40ہزار ایسے مریض ہیں جنکی ٹی بی کی تشخیص نہیں ہوتی اوریہی وہ مریض ہیں جو ٹی بی کے پھیلائو کے باعث بنتے ہیں۔ صحت عامہ کے نظام کی بحالی، بہتری اور اس کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نےٹی بی کنٹرول کیلئے 61ویں سہ ماہی بین الصوبائی کمیٹی کے اجلاس میں کیا ۔ نیشنل کوآرڈینیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عامر اکرام نے کہاکہ اقوام متحدہ نے پاکستا ن میں ٹی بی کنٹرول کیلئے قابل تعریف اقدامات کئے ہیں ۔جائنٹ سیکرٹری وفاقی وزارت صحت شہزاد نواز چیمہ نے کہا کہ ملک میں 40فیصد آبادی غربت کا شکار ہے ، معاشی نظام میں بہتری سے ٹی بی سمیت دیگر امراض میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ ڈائریکٹر اچھوت امراض اقوام متحدہ ڈاکٹر رانا حاجیہ،ڈائریکٹر گلوبل ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ٹریزاکے سیوا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین