• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورتجاوزات آپریشن، 2ماہ میں 22ارب کی زمین واگزار

ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ 2ماہ میں تجاوزات ہٹانے اور زمین واگزار کرنے کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 22 ارب روپے ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تجاوزات ہٹانے اور زمین واگزاری کا آپریشن 2 اکتوبر کو شروع کیا گیا،جس کے دوران 6949 کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہورسٹی میں 1966 کنال، تحصیل رائیونڈ میں 2036 کنال، ماڈل ٹاؤن میں 1663کنال، شالیمار میں 544کنال، کینٹ میں 714کنال زمین واگزار کروائی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور کا مزید کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 175 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ اس آپریشن کے دوران 7551 پختہ اور 2214عارضی تجاوزات کو ہٹایا گیا، 4973 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

تازہ ترین