• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ انسانیت کا قتل عام روکے، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کی اپیل پر ہفتہ عالمی انسانی حقوق کا آغاز 9دسمبر سے ہوگا یورپ کے مختلف ممالک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی انسانی حقوق کی پامالیوں کو اُجاگر کرنے اور تحریک آزادی کشمیر پر روشنی ڈالنے کے لیے کانفرنسیں، سمینارز اور تقریبات منعقد کی جائیں گی بھارتی فوج کی درندگی اور ظلم اور بربریت کو بے نقاب کیا جائے گا دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات اور بھارت کے انسانیت سوز مظالم پر مرکوز کرائی جائے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ بھارت جیسے انسانیت کے دشمن اور قاتل ملک کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں ظلم اور قتل عام کو بند کرایا جائے اور اس ادارے کے وقار اور ساکھ کو بحال رکھنے کے لیے مظلوم و محکوم قوموں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے اقوام متحدہ کے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر ہفتہ یوم انسانی حقوق منانے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کی اہمیت اور افادیت کا تقاضا ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے اسے بند کرنے کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے جو ممالک عالمی معاہدوں کی پابندی نہیں کرتے ان کی جوابدہی کی جائے ورنہ اس طرح انسانی حقوق کا دن منانے کا کوئی فائدہ نہیں کہ اس روز بھی نہتے عوام ریاستی دہشت گردی کا نشان بن رہے ہوں اور ان کی لاشوں پر محض آنسو بہائے جائیں اور عملی طور پر خون خرابے کو بند کرنےکے لیے کوئی موثر اقدامات نہ کیے جائیں۔ محمد غالب نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ ستر سال سے بھارت ظلم اور دہشتگردی کا شکارہیں۔
تازہ ترین