• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، سندھ حکومت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تجاوزات کیخلاف آپریشن روکنے کےلیےسندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سے متعلق سندھ حکو مت نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی۔ سندھ حکومت کی درخواست ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین نے کراچی رجسٹری میں دائر کی۔ سندھ حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ حالیہ تجاوزات آپریشن سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ روز کی بنیاد پر کمانے والے بے روز گار ہو رہے ہیں۔ سندھ حکومت تجاوزات کے خاتمے کے لیے بہتر انداز میں کام کرنے کو تیار ہے۔ سپریم کورٹ حالیہ تجاوز ار ت آپریشن کے حکم پر نظر ثانی کرے۔ تجاوزات آپریشن کے خلاف مہران ٹاون میں ہنگامے ہوئے۔

تازہ ترین