• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سائنس کے 7اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کیلئے شارٹ لسٹنگ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نصف درجن سے زائد اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کیلئے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کا عمل جاری ہے ، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک کی سربراہی میں کمیٹی شارٹ لسٹنگ کر رہی ہے، تعیناتی میں تاخیر سے ان ادارو ں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے اور تین اداروں میں اعظم سواتی کے وزیر بننے کے بعد قواعد و ضوابط کے برعکس گریڈ 20کے افسر ڈاکٹر شہزاد عالم کو گریڈ 22کی چیئرمین پی سی ایس آئی آر کی پوسٹ کا چارج دیا گیاہے، گریڈ 19کے ڈاکٹر محمد اسلم طاہر کو گریڈ 21کی چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر جبکہ گریڈ 19کےافسر سلمان کو گریڈ 21کی ڈائریکٹر جنرل پی این اے سی کی پوسٹ کا لک آفٹر کا چارج دیا گیا ہے ، وزار ت کے بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کو ایک گریڈ اپ کی پوسٹ کا چارج تو دیا جاسکتا ہے مگر دو گریڈ اپ پوسٹ کا چارج قواعد و ضوابط کے برعکس ہوتا ہے۔
تازہ ترین