• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

850 دواؤں کی قیمتوں میں فوری اضافے کی سفارش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) نے 850دواوں کی قیمتوں میں فوری اضافے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر ان دوائوں کی قیمت نہ بڑھائی گئی تو ملک میں جان بچانے والی دوائون کی قلت پیدا ہو جائے گی ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ سفارش سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی اپنی ایک رپورٹ میں کی ہے ،سپریم کورٹ نے 14نومبر 2018کو حکومت اور ڈریپ کو یہ ہدایت جاری کی تھیں کہ 15روز کے اندرادویہ کی نئی قیمتیں جاری کی جائیں ،دوسری جانب پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں دوائوں کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری نہ ہوا تو ایسوسی ایشن سنگین بحران سے بچنےکے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دے گی جو کہ 5سے70فیصد تک ہے ،ایسوسی ایشن کے چیئرمین زاہد سعید نے شجاع الرحمٰن ،فاروق بخاری اور قیصر وحید کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے خام مال کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے انڈسٹری بحران کا شکار ہے اس لیے اب قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کو ئی چارہ نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 800میں سے300صنعتیں پہلے ہی حکومتی پالیسی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں،دوائوں کی قیمتیں 2002سے منجمند ہیں ،2013میں حکومت نے 15فیصد عبوری اضافے کی منظوری دی لیکن 2روز ایس آر او واپس لے لیا گیا، اگر حکومت نے پالیسی نہ بدلی تو یہ صنعت بند ہو جائے گی جس کے بعد عوام کو 200سے300گنا مہنگی درآمدی دوائیں خریدنی پڑیں گی ۔

تازہ ترین