• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پاکستان سے کرپشن کا لیکیج بند کرنا ہوگا‘‘

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ نئے پاکستان کا مطلب یہ ہے کہ قانون کی پاسداری ہو،پاکستان سے کرپشن کا لیکیج بند کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میںانسداد بدعنوانی سے متعلق ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہزاروں اربوں ڈالر چوری کر کے باہر بھیجے گئے،پاکستان کے اربوں ڈالر سوئس بینک میں پڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو چار ارب کےلیے بھیک مانگتے پھرتےہیں، یہاں کے بچے بھی بھیک مانگ رہے ہیں، نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے پرامید ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ زندگی بھر قوم میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے میں حصہ ڈالا، بدعنوانی کے بارے میں قومی شعور اجاگر کرنے میں کچھ وقت لگا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، معاشرے میں خوف خدا ہوتو کسی قانون یا عدالت کی ضرورت ہی نہ رہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ قیادت کی بنیاد امانت اور سچائی ہے، قانون پر عمل نہ ہونے سےمعاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے،کوئی معاشرہ بدعنوانی سے پاک ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین