• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ اور مشروبات پر گناہ ٹیکس لگانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل)سگریٹ اور مشروبات پر گناہ ٹیکس لگانے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی گئی۔ سگریٹ کے ایک پیکٹ پر 10 روپے اور مشروب کی ایک بوتل پر1روپیہ گناہ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گناہ ٹیکس لگانے کی سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سمری ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔وزارت صحت کی سمری کے مطابق، گناہ ٹیکس سے حاصل رقم ہیلتھ انشورنس سکیم کیلئے استعمال کی جائے گی۔ ٹیکس کی رقم مہلک بیماریوں کےعلاج کے پروگرام کیلئے بھی استعمال کی جائے گی۔سمری میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان میں 1 کروڑ 56 لاکھ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں۔ سالانہ 143ارب 21 کروڑ روپے کی تمباکو نوشی کی جاتی ہے۔ پاکستان میں سالانہ 1 لاکھ 60 ہزارافراد تمباکو نوشی کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔سمری کے مطابق، سگریٹ پرگناہ ٹیکس کے نفاذ سے تمباکو نوشی کے استعمال کو کم کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں 2 کروڑ 74 لاکھ افراد ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہیں۔ میٹھے مشروبات کے استعمال کو کم کرنے کیلئے بھی گناہ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایف بی آر اپنے طریقہ کارکے مطابق گناہ ٹیکس وصول کرے گا۔
تازہ ترین