• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کر پشن کے خلاف جنگ بھی جہاد ہے،علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور(نمائندہ جنگ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف جنگ بھی جہاد ہے ʼ کوئی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں کر پشن کر نیوالوں کو ان کے انجام سے ہر صورت دوچار کر نا ہوگا اور کر پشن کے خلاف پوری قوم نیب اور حکومت کیساتھ کھڑی ہےʼملکی دولت لوٹنے والے معافی نہیں جیلوں میں جانے کے مستحق ہیں ʼکرپشن کے خاتمے سے ہی ملک معاشی طور پر مضبوط ہوسکتا ہے ۔ اتوار کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرپشن پاکستان کیلئے ناسور بن چکی ہے اور جب تک اس کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں مہنگائی اور بے روگاری جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی سوچ قومی امنگوں کی تر جمانی کرتی ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ کر پشن کے خلاف بلاتفریق ایکشن ہونا چاہیے کوئی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں کر پشن کر نیوالوں کو ان کے انجام سے ہر صورت دوچار کر نا ہوگا اور کر پشن کے خلاف پوری قوم نیب اور حکومت کیساتھ کھڑی ہے ۔
تازہ ترین