• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہندی کی تقریب میں فائرنگ ، تین افرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آبادکے علاقہ خرم کالونی میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے تین افرادزخمی ہوگئے۔تھانہ صادق آبادکو ظفر رحمان نے بتایا کہ ابراہیم کی شادی میں مہندی کی رسم میں شرکت کے لئے میں خرم کالونی گیا،جہاں چند لڑکے گلی میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ کر رہے تھے، 2فائر مجھے دائیں ران پر لگے جب کہ محمد مزمل کو بائیں ران پر اور معین اختر کو بائیں پاؤں پر فائر لگے۔ پولیس نے دلہااس کے بھائی اورفائرنگ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین