• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5سالہ چینی بچے کاکنگ فو صلاحیتوں کا مظاہرہ


آپ نے اکثر خطروں کے کھلاڑیوں کو مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہی ہوگا جو خطرناک کرتب دکھا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں تاہم کرتب دکھانے میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی بچے کو ہی دیکھ لیں جو کنگ فو اسٹنٹ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

چینی بچے نے کنگ فو کی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے درخت کے تنوں پر نہ صرف پس اپس کئے بلکہ بھاری بھرکم درخت کا تنا اُٹھانے سمیت شاندار کرتب دکھائے ۔

یوں کنگ فو کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا اوراُسکی تعریف کئے بنا رہ نہیں سکے۔

تازہ ترین