• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم: حکومتی اتحاد میں دراڑ ، سب سے بڑی جماعت حکومت سےالگ

بیلجیئم کے حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑ گئی،، بیلجین پارلیمنٹ میں فلیمشن پارٹی مہاجرین کےمعاملے پر حکومتی اتحاد سےالگ ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کےمطابق فلیمش پارٹی 4جماعتی اتحاد کی سب سےبڑی جماعت ہے، جس کی حکومتی اتحاد سےعلیحدگی کےبعد وزیراعظم چارلس مائیکل نے حکومت بچانےکی کوششیں شروع کردی ہیں،بیلجین بادشاہ نے وزیراعظم مائیکل کو اقلیتی انتظامیہ تشکیل دینےکی اجازت دیدی ہے۔

بیلجیئن وزیراعظم نے اپم پیز سے اپیل کی ہے کہ ملک کوقبل ازوقت انتخابات کی جانب نہ دھکیلاجائے،وہ ارکان پارلیمنٹ سےمذاکرات کرنا چاہتےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات کی جانب دھکیلاگیاتوملک جمود کاشکار ہوگا،قبل ازوقت انتخابات اگلےسال مئی میں ہوسکتےہیں،یورپی بھی اسی ماہ ہوں گے۔

تازہ ترین