آج کل تقریباً ہر گھر میں ہی بچوں کو اسمارٹ فون استعمال کرتے دیکھا جاتا ہے جو کہ ان کے لیے آگے چل کر خطرناک ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بچوں میں اسمارٹ فون کے استعمال کی لت انہیں ضدی بنا سکتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان میں چڑچڑا پن بھی پیدا ہوسکتا ہے۔
علاوہ ازیں اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال سے بچے کم عمری میں ہی نظر کی کمزوری اور دیگر آنکھوں کے مسائل میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زیادہ اسکرین ٹائم کی وجہ سے بچوں کو دھندلا پن، سر درد اور آنکھوں میں درد کی شکایات بھی ہوسکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کو اسکول اور دیگر کاموں میں توجہ دینے میں مشکلات کا باعث بھی بن سکتا ہے، اس کے علاوہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو و نما بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق زیادہ اسکرین ٹائم وجہ سے بچوں کے امتحانی نتائج پر بھی اثر پڑتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو بچوں کے موبائل استعمال کرنے کے وقت پر نظر رکھنی چاہیے اور کم عمری میں اسے محدود کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔