• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نواز شریف کے دورہ برطانیہ پر 7.98کروڑ ،عمران خان کے 6غیرملکی دوروں پر 4 کروڑ کے اخراجات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،صباح نیوز)وزیر اعظم عمرا ن خان کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی، وزیراعظم عمران خان کے 6 دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ اکیاسی ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے۔جبکہ نواز شریف کے دورہ برطانیہ پر 7.98 کروڑ خرچ ہوئے، سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار سے زائد اخراجات آئے،وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے 18 ستمبر سے 20 نومبر تک غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ابوظہبی کے دورے پر 4 لاکھ 33 ہزار خرچ ہوئے، ریاض کے دوسرے دو روزہ دورے پر 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد اور چین کے 5 روزہ دورے پر سب سے زیادہ 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے اخراجات آئے، 18 نومبر کو ابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39 لاکھ 90 ہزار کے اخراجات آئے جبکہ ملائیشیا کے دورے پر 75 لاکھ 43 لاکھ خرچ ہوئے،شاہ محمود قریشی نے اورنگزیب خان کچھی کے سوال پر تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 22 مئی 2016 کو لندن کا ایک خصوصی طیارے سے سفر کیا تاہم ان کے طبی علاج کے باعث دورہ طویل ہو گیا۔ خصوصی طیارہ 29 مئی 2016 کو واپس آیا۔ 22 مئی 2016 سے 9 جولائی 2016 تک وزیراعظم کے دوروں پر 327,927.45 ڈالر( چار کروڑ بتیس لاکھ سے زائد) خرچ ہوئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین