• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (خالد مصطفی) پنجاب نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر جبکہ سندھ 1991کے پانی کی تقسیم کے معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آبی وسائل کی تقسیم کے حوالے سے ایک نئی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ پنجاب نے سندھ کو واضح الفاظ میں بتادیا ہے کہ 1991کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے پیرا2پر عمل درآمد صرف اس صورت میں ممکن ہے جب کالا باغ ڈیم اور دیامربھاشا ڈیم بن جائیں جس کے بعد ملک میں 114.35ایم اے ایف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ پنجاب نے دلیل دی کہ تربیلا ڈیم کیچڑ کے باعث 3.5ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھا ہے جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر ابھی شروع بھی ہواکیلا ملکی ضروریات کیلئے پانی ذخیرہ نہ کرسکے گا کیونکہ اس کی تعمیر مکمل ہونے میں دس سے گیارہ سال لگیں گے جس دوران تربیلا کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت مزید کم ہو جائے گی۔

تازہ ترین