• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی کا قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈورکس کے اعزاز میں عشائیہ

کوئٹہ(پ ر ) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ‘چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے گزشتہ شب محمدشہی ہائوس ایوان قلات کوئٹہ میں ہائوسنگ اینڈورکس کمیٹی کے ارکان کے اعزاز میں پرتکلیف عشائیہ دیا جس میں سینیٹر مرزا محمد آفریدی ، سینیٹر بہرمند خان تنگی، سینیٹر سردار شفیق ترین ‘سینیٹر انور لعل دین‘ سینیٹر بریگیڈیئر (ر)جوائن کنت ولیم،ایم پی اے خیبرپختونخوا امجدخان آفریدی‘سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی‘ سابق سینیٹرسعید الحسن مندوخیل ‘ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ ربیہ انور‘ایڈیشنل سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس جمیل احمد سمیت وزرات ہائوسنگ کے حکام اورقبائلی عمائدین نے شرکت کی اس موقع پرملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ کیا گیاآخر میں سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے معزز مہمانوں کو بلوچستان کی روایتی بگٹی بلوچی چادر کے تحائف دئیے۔
تازہ ترین