• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جو انڈوں، مرغیوں پر چلیں وہ تبدیلی نہیں چاہتے‘

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مرغی اور انڈوں کی سیاست نہ کریں، جو انڈوں اور مرغیوں پر چلیں وہ تبدیلی نہیں چاہتے،پارلیمینٹ جمہوری سیاست سے منسلک ہونی چاہیے۔

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کراچی میں ملیر بار کا دورہ کیا ، وکلاء برادری سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ہم یوٹرن نہیں لیتے آج کل سیاست جھوٹ پر کی جا رہی ہے، ماضی میں جو لوگ پارلیمینٹ کو بہت کچھ کہتے رہے آج وہ پارلیمینٹ میں بیٹھے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آج 4 ماہ ہوگئے لیکن کوئی قانون سازی نہیں ہوئی، پارلیمینٹ کے باہر باتیں اور فیصلے نہیں ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ کیے بغیرہم پر 2 ہزار ارب کا عذاب پڑ گیا، ہر شخص پر اس ملک کا ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرض ہے۔

اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے ملیربار کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے 25 کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین