• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ جات ریفرنس،اسحاق ڈارکے اکائونٹس منجمدکرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت میں جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق کے مستعفی ہونے کے باعث افضل قریشی کو نیب پرا سکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی تو افضل قریشی نیب کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ نجی بنک آفیسر نعیم اللہ نے عدالت میں بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کیں جس پر وکیل صفائی نے اپنی جرح مکمل کرلی۔ اس موقع پر گواہ بنک آفیسر نعیم اللہ نے کہا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا اکائونٹ اوپننگ فارم پر دستخط ایک جیسے نہیں ہیں۔
تازہ ترین