• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی اداروں کو جمہوری انداز میں تشکیل دیتے ہیں‘اے این پی

کوئٹہ (آئی این پی)اے این پی ضلع کوئٹہ کی کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں باچاخان مرکز میں بنیادی یونٹ کےصدوراور جنرل سیکرٹریز کو ممبر شپ کارڈ کےاجراء کے موقع پر ضلع کوئٹہ کے چیئرمین مابت کاکا ، رکن حاجی نذر علی پیر علی زئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بنیادی یونٹ کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اولس سے قریبی رابطہ یونٹ ذمہ داروںکاکام ہے جو بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کو بروقت اور طے شدہ شیڈول کے مطابق سرانجام دیںپارٹی کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے خدمات رکھتی ہے اسی طرح پارٹی کے اندر بھی اداروں کی تشکیل جمہوری انداز میں ہوتی ہے اس موقع پر ممبر شپ کارڈ جاری کئے گئے ۔
تازہ ترین