• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہمیشہ میرا ذکر ضرور کرتے ہیں، یہ چاہتے ہیں میں اندر ہو جاؤں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا مزید کہنا ہے کہ مالم جبہ کی تحقیقات میں ثبوتوں کے ساتھ نیب کے سامنے پیش ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، کوئی زمین ٹرانسفر نہیں ہوئی، یہ چاہتے ہیں میں اندر ہو جاؤں، لیکن اللہ بچانے والا ہے۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ روز اپوزیشن لیڈر میری بات کرتے ہیں، مجھے دکھ ہوتا ہے، عدالت کا جو فیصلہ آئے، اس کا اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ دفاع کریں گے۔

تازہ ترین