• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ نصاب بوسیدہ،2006کے بعد اپ گریڈ نہیں ہوا، وزیر تعلیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ نصاب 2006 کے بعد اپگریڈ نہیں ہوا ، ہم اپنی نسلوں کو بوسیدہ نصاب کے ذریعے دنیا کے شانہ بہ شانہ نہیں کھڑا کر سکتے اسکے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ محکمہ تعلیم کی سندھ کریکیولم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہر 10 سال بعد کریکیولم اور ہر 5 سال بعد نصاب پر نطر ثانی ہونی چاہیے تھی ،بھلے 2019 کا پورا سال محنت و لگن سے دنیا کے جدید کریکیولم کا جائزہ لیں لیکن اپریل 2020 تک صوبے میں نئے نصاب پڑھانے کا آغاز ہوگا جوکہ آج اور آنے والے دور کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق مرتب کیا جانا چاہیے۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے محکمے کی کریکیولم ونگ اور سندھ بک بورڈ کے نمائندگان سے کریکیولم مرتب کرنے کے مختلف مراحل کے بابت ہدایات دیں۔ اجلاس میں 9 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جوکہ 2006 کے کریکیولم کو اپگریڈ کرنے والی تمام کاوشوں کا جائزہ لے گی. کمیٹی میں کریکیولم ونگ کے ڈاکٹر محمد میمن، ڈاکٹر شہزاد جیمہ ،غلام اصغر میمن ،جامی چانڈیو اور آغا سہیل پٹھان شامل ہونگے جبکہ شہزاد رائے نوجوانوں کی نمائندگی کے لیے نام تجویز کرینگے۔

تازہ ترین