• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافیوں کا احتجاج حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے،جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(پ ر) جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میر شمس کرد نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے اخبارات کو مارچ سے بقایاجات کی تاحال عدم ادائیگی اور ان کے جائز مطالبات کی عدم منظوری باعث تشویش ہے صوبے میں صنعتیں نہ ہونے سے بے روزگاری کی شرح پہلے ہی بہت زیادہ ہے ان حالات میں اخباری صنعت کو دیوار سے لگانے کے نتائج خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں سینئر صحافی کئی ہفتوں سے شدید سردی میں سراپااحتجاج ہیں مگر وزیراعلیٰ ‘ وزیر اطلاعات اور متعلقہ حکام اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو ہنگامی طورپر الیکشن کمیٹی کے تحفظات دور کرکے اخباری صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کرناہونگے جے ڈبلیو پی مشکل کی اس گھڑی میں پریس کے ساتھ ہے ۔
تازہ ترین