• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے۔

سفیر منیر اکرم نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں اپنی ذمہ داری پوری کی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این میں قراردادیں آئی ہیں، سلامتی کونسل کے ہر فیصلے پر رکن ممالک عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے مستقل ارکان متفق نہیں، اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے بات چیت کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی رکنیت سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، یو این اجلاس میں سلامتی کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کا کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید