• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب جسمانی گھڑی سے کینسر بھی ہوسکتا ہے، ماہرین

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان اور امریکا کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر کسی شخص کے جسم میں موجود، قدرتی جسمانی گھڑی درست طور پر کام کرنے کے قابل نہ رہے تو وہ موٹاپے سے لے کر کینسر تک، مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ کم و بیش تمام جانداروں میں قدرتی طور پر موجود نظام انہیں صبح کے وقت تازہ دم اور بیدار کرتا ہے جبکہ رات کے وقت نیند کا باعث بن کر انہیں آرام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ عام طور پر اسے ’’جسمانی گھڑی‘‘کہا جاتا ہے ۔ اس کے برعکس اگر یہ گھڑی خراب ہوجائے تو ہمارے لیے، سونے جاگنے کے خراب معمولات سمیت، صحت کے متعدد مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
تازہ ترین