• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوٹائون کے علاقہ میں گھر کے واش روم سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں گھر کے واش روم میں میاں بیوی مردہ پائے گئے۔ ریسکیو1122کے مطابق سیونتھ روڈگڈلک بیکری کے قریب واقع گھرکے واش روم میں 55سالہ پرویزخان اوران کی 50سالہ اہلیہ سعیدہ بیگم مردہ پائے گئے ایمرجنسی کال موصول ہونے پرجب ریسکیوعملہ موقع پرپہنچاتودونوں کی موت واقع ہوچکی تھی ۔ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن قیصرندیم نے بتایاکہ پرویزخان کے دو بیٹے اورایک بیٹی ہے جن کاکہناہے کہ ان کے والدین جب کافی دیرتک کمرے سے باہرنہ آئے توانہیں تشویش ہوئی کمرے کادورازہ اندرسے بندتھاجب دروازہ توڑ کراندرگئے توان کے والد اوروالدہ واش روم میں مردہ پڑے تھے ۔پولیس کے مطابق واش روم کے اندر گیزر بھی نصب ہے ۔پولیس نے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاشیں ورثاکے حوالے کردیں۔
تازہ ترین