• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں یلو ویسٹ مظاہروں کی طرز پر مہاجرین کے حقوق کیلئےمظاہرہ

روم (ایجنسیاں)اطالوی دارالحکومت روم میں ہزاروں مظاہرین نے ملک میں مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ کيا۔ ہفتے کی شب فرانس میں جاری ’یلو ویسٹ‘ مظاہروں کی طرز پر کیے گئے اس مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ان مظاہروں کا انعقاد بائیں بازو کی اطالوی سیاسی جماعتوں کے اتحاد یو ایس بی نے کیا تھا۔ مظاہرین میں ہزاروں مہاجرین اور تارکین وطن بھی شامل تھے۔ اٹلی کے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم ماتیو سالوینی نے گزشتہ ماہ اٹلی میں تارکین وطن کے حوالے سے نئے اور سخت قوانین متعارف کرائے تھے۔

تازہ ترین