• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیتھولک کلیسا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی 82 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں انہوں نے بچوں کے ساتھ ملکر کیک کاٹا اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔


وٹیکن سٹی میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی، پوپ فرانسس نے اپنے پیروکاروں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر پوپ نے نائیجیریا میں اغوا ہونے والی لڑکی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

پوپ فرانسس ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے سابق آرچ بشپ ہیں جو تیرہ مارچ 2013ء کو پاپائے روم بنے تھے۔سترہ دسمبر 1936ء کو بیونس آئرس میں پیدا ہونے والے پوپ فرانسس کا اصل نام خورگے ماریو برگولیو ہے۔

تازہ ترین