• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی: 14 کشمیریوں کی شہادت پر مذمتی قرارداد متفقہ منظور

قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 14 کشمیریوں کی شہادت اور سیکڑوں افراد کو زخمی کیے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ قابض افواج کی جانب سے بربریت کے ہتھکنڈے کشمیریوں کو ان کے بنیادی مطالبہ آزادی سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتے ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے پلوامہ میں 14 ا شہریوں کی ہلاکتوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت آزادی اظہار پر پابندی اور بلیک آؤٹ کی شدید مذمت کرتےہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ اپنا کرداراداکرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین