• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد(اے پی پی‘آئی این پی) قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 14کشمیریوں کی شہادت اور سیکڑوں زخمی کئے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی‘ سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور ریاستی دہشت گردی بند کرے‘ میڈیا پر پابندیاں ختم کرے اور کشمیری عوام کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فیصلہ کریں‘ایوان میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیخلاف بھی مذمتی قراردادمنظورکرلی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں 14 افراد کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت آزادی اظہار پر پابندی اور بلیک آؤٹ کی شدید مذمت کرتا ہے۔

تازہ ترین